آنکھوں پر پٹی باندھ کر مت رہو‘، سوشل میڈیا پر فرہادحکیم کی بیٹی کا ممتا کو ’دھرتراشٹر‘ سے تشبیہ دے کر طنز اقتدار ہاتھ سے جاتے ہی ترنمول کانگریس کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ بنگال میں ترنمول کی عبرت ناک شکست کے بعد پارٹی لیڈروں نے ابھیشیک بنرجی کے ’کارپوریٹ کلچر‘ کے خلاف آواز اٹھانا شروع کر دی ہے۔ جب یہ غصہ عوامی سطح پر آیا تو ترنمول کانگریس نے 5 لیڈروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ اب فرہاد (بوبی) حکیم کی صاحبزادی پریدرشنی حکیم کی ایک اشاروں کنایوں پر مبنی سوشل میڈیا پوسٹ نے پارٹی کے لیے مزید مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ ”مہابھارت کی عظیم جنگ کی سب سے بڑی وجہ د±ریودھن کے لیے دھرتراشٹر کی اندھی محبت اور جانبداری تھی۔ اسی طرح عوامی قصوں کی بنیاد پر بھگوان رام چندر کے اقدامات سے ہی رام راجیہ کے زوال کا آغاز ہوا، جس کے نتیجے میں اگنی پریکشا کے باوجود ماتا سیتا کو جلاوطن کر دیا گیا۔ لہٰذا، کسی کے تئیں غیر اصولی وفاداری میں اندھے نہ بنیں۔“پریدرشنی نے مزید لکھا، ”آنکھوں پر پٹی باندھ کر مت رہو۔ کانوں سے دیکھنا بند کرو۔“سیاسی حلقوں کے مطابق پریدرشنی حکیم نے ترنمول کی تباہی کی وجہ ابھیشیک بنرجی کے تئیں ممتا بنرجی کی ’اقربا پروری‘ کو قرار دیا ہے۔ خاندانی سیاست پر حملہ کرنے کے لیے انہوں نے رامائن اور مہابھارت کے حوالوں کا سہارا لیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بات سب پر عیاں ہے کہ فرہاد حکیم کبھی بھی ابھیشیک بنرجی کے قریبی حلقے کا حصہ نہیں رہے۔ انہوں نے پارٹی میں عمر کی حد مقرر کرنے کے ابھیشیک کے فیصلے پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ 2026 کے انتخابات میں اگرچہ عوام نے ترنمول کو اقتدار سے باہر کر دیا ہے، لیکن کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم کولکتہ پورٹ کی نشست سے بی جے پی کے راکیش سنگھ کو ہرا کر اپنی جیت برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ اب ان کی بیٹی کی اس پوسٹ نے شکست خوردہ ترنمول کے اندرونی خلفشار کی آگ پر تیل کا کام کیا ہے۔
Source: Social Media
کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت
کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب
سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

قاتل کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے لیے 24 گھنٹے، لیکن فوج کی گاڑی کے لیے صرف 4 گھنٹے؟
محکمہ موسمیات نے ستمبر کے پورے مہینے میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی