بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی سُپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی موت کے چند دن بعد تعزیت کرنے ان کے گھر پہنچ گئے۔ میڈیا کے مطابق اداکار نےاس ملاقات کے دوران سوہانی بھٹناگر کے والدین سے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ سوہانی بھٹناگر نے عامر خان کی سُپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا، دنگل کے بعد سوہانی بھٹناگر نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔ تاہم آنجہانی اداکارہ کے اہل خانہ کے مطابق 2 ماہ قبل اداکارہ (Dermatomyositis) نامی نایاب بیماری میں مبتلا ہوئی تھیں جو جِلد پر خارش اور پٹھوں کی کمزوری کا باعث بنتی ہے جس کی تشخیص اداکارہ کی موت سے صرف 10 دن پہلے ہی ہوئی تھی۔
Source: Social Media
دلجیت معاملے پر وضاحت کو ضروری نہیں سمجھتا، نصیرالدین شاہ
نصیر الدین شاہ کا دلجیت کی حمایت چھوڑنے سے انکار
مہ جبین سے شادی کمسن بیٹے کی خاطر کی، منور فاروقی
ستارے زمین پر کامیاب، عامر خان کو ’باکس آفس کا باپ‘ کا خطاب مل گیا
’شعلے‘ کا غیر سنسر شدہ ورژن 50 برس بعد پہلی بار سکرین پر
کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
کامیڈین کپل شرما کا 63 دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کرنے کا راز، 21-21-21 کا اصول
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
انڈین آئیڈل 12 کے ونر پوندیپ راجن روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی، متعدد فریکچرز ہوگئے
وانی کپور کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے فلم ابیر گلال کی تمام پروموشنل پوسٹ غائب