Kolkata

آٹھ سال قبل سی پی ایم حامی جوڑے کو جلانے کے الزام میں شوبھندو کی ہدایت پردس ملزمان گرفتار

آٹھ سال قبل سی پی ایم حامی جوڑے کو جلانے کے الزام میں شوبھندو کی ہدایت پردس ملزمان گرفتار

آٹھ سال قبل سی پی ایم حامی جوڑے کو جلانے کے الزام میں شوبھندو کی ہدایت پردس ملزمان گرفتار آٹھ سال قبل جنوبی24 پرگنہ کے کاکدویپ میں سی پی ایم حامی جوڑے کو جلا کر مارنے کا الزام لگا تھا۔ اس واقعے میں ترنمول کے لوگوں کے خلاف شکایت درج ہوئی تھی۔ لیکن پولیس نے اس طرح کوئی کارروائی نہیں کی تھی۔ ریاست کے موجودہ وزیراعلیٰ شوویندو ادھیکاری سے مقتول جوڑے کے اکلوتی بیٹے دیپانکر داس نے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد پولیس نے کارروائی کی۔ رات بھر تلاشی کے بعد واقعے میں ملوث ہونے کے الزام میں10 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ2018کے پنچایت انتخابات کے زمانے کا ہے۔ جنوبی ۲۴ پرگنہ کے کاکدویپ کے بودھاکھالی گاو¿ں کے رہائشی تھے سی پی ایم کے حامی جوڑے دیو داس اور اوشا داس۔ الزام ہے کہ پنچایت انتخابات سے قبل ان پر حملہ کیا گیا۔ ترنمول کے لوگوں نے گھر میں جلایا تھا انہیں۔ اس وقت ان کا بچہ کالج کا طالب علم دیپانکر داس گھر پر نہیں تھے۔ بعد میں گھر واپس آ کر بیٹے نے اپنے والدین کی جلی ہوئی لاشیں دیکھیں۔ اس واقعے پر کاکدویپ تھانے میں ۱۲ ترنمول کارکنوں اور حامیوں کے خلاف تحریری شکایت درج ہوئی تھی۔ پولیس نے تفتیش کر کے چند افراد کو گرفتار کیا تھا۔ تاہم جوڑے کے بیٹے دیپانکر کا الزام ہے کہ جنہیں پکڑا گیا، ان میں سے کسی کا نام ایف آئی آر میں نہیں تھا۔ ملزمان کو گرفتار کیے بغیر پولیس نے چھوڑ دیا تھا۔ ترنمول حکومت کے دوران یہ واقعہ ہلچل مچا گیا تھا۔ تاہم بعد میں وہ تفتیش ٹھنڈی پڑ گئی۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد بی جے پی حکومت نے کئی پرانے واقعات کی تفتیش کا اعلان کیا تھا۔ زیرو ٹولرنس کی پالیسی بتائی گئی تھی۔ گزشتہ کل، منگل کو اسمبلی میں وزیراعلیٰ شوویندو ادھیکاری سے اس جوڑے کے بیٹے دیپانکر نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے ان سے کافی دیر بات کی۔ کل رات ہی کاکدویپ تھانے کی پولیس نے تلاشی شروع کر دی۔ رات بھر تلاشی کے بعد کل ۱۰ ملزمان کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ آج، بدھ کو سندربن پولیس ڈسٹرکٹ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ بشوچند ٹھاکر نے دیپانکر سے بات کی ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments