Kolkata

سات  سال کی قانونی جنگ کے بعد بمل گرونگ پھر مشکل میں، کلکتہ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

سات سال کی قانونی جنگ کے بعد بمل گرونگ پھر مشکل میں، کلکتہ ہائی کورٹ کا بڑا حکم

بمل گرونگ ایک بار پھر مشکل میں ہیں۔ مدن تمانگ قتل کیس میں بمل گرونگ کا نام بطور ملزم شامل کیا جانا چاہئے۔ کلکتہ ہائی کورٹ کے جج سبیندو سمنت نے جمعرات کو ایسا حکم دیا۔ قبل ازیں نچلی عدالت نے قتل کیس میں بمل گرونگ کا نام خارج کرنے کی درخواست کی اجازت دے دی تھی۔ بمل گرونگ کا نام خارج ہونے کے بعد آج ہائی کورٹ میں اس حکم کو مسترد کر دیا گیا، سی بی آئی اور مدن تمانگ کی بیوی بھارتی تمانگ نے اس حکم کو چیلنج کرتے ہوئے کلکتہ ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ یہ قانونی جنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔ 2017 سے 2024 - سات سال کی قانونی پیچیدگیوں کے بعد، کلکتہ ہائی کورٹ نے بمل کے نام سمیت الزامات طے کرنے کا حکم دیا۔اس سے قبل اگست 2017 میں، کلکتہ کی ایک خصوصی سی بی آئی عدالت نے بمل کی بیوی آشا اور گورکھا جنمکتی مورچہ کے کئی سرکردہ رہنماوں سمیت 47 لوگوں کے خلاف الزامات طے کرنے کا حکم دیا تھا، لیکن بمل کو اس معاملے سے بری کر دیا تھا۔ 2013 میں بھارتی تمانگ کی درخواست پر عدالت عظمیٰ نے کیس کی سماعت دارجلنگ سے کولکتہ منتقل کرنے کا حکم دیا۔

Source: mashrique

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments