ہگلی، 27 اپریل: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کے روز مغربی بنگال کے دھانے کھالی اسمبلی حلقے میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ریاست کی حکمراں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ جو بنگال کبھی فن، ادب اور صنعتی خوشحالی کے لیے جانا جاتا تھا، اسے گزشتہ 15 برسوں میں اس پارٹی کی حکومت نے بدحالی اور کنگالی کی طرف دھکیل دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگال میں 'جے شری رام' اور 'ہر ہر مہادیو' کے نعرے لگانے پر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ناراض ہو جاتی ہیں کیوں کہ انہیں اپنی حکومت خطرے میں نظر آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم سی حکومت ایک سازش کے تحت بنگال کی آبادی کے خدوخال کو بدلنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ سوامی وویکانند اور نیتاجی سبھاش چندر بوس جیسی عظیم شخصیات کی یہ سرزمین آج بدانتظامی سے نجات کے لیے سڑکوں پر آ چکی ہے ۔ مسٹر آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اگر بنگال میں بی جے پی کی 'ڈبل انجن' حکومت ہوتی تو تارکیشور کے بابا تارک ناتھ مندر میں کاشی وشوناتھ کی طرز پر ایک شاندار کوریڈور بنایا جاتا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں درگا پوجا اور مورتی وسرجن پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں جبکہ سڑکوں پر نماز اور افطار کی دعوتیں منعقد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بی جے پی کی حکومت آنے پر 'جے شری رام' کہنے پر کوئی پابندی نہیں ہوگی لیکن سڑکوں پر افطاری کی دعوتیں ضرور بند ہو جائیں گی۔ اتر پردیش کی مثال دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 2017 سے پہلے وہاں بھی ایسی ہی صورتحال تھی لیکن آج وہاں فسادات، کرفیو اور غنڈہ گردی ختم ہو چکی ہے ۔ انہوں نے کہا، ''اگر کوئی گائے کا قتل کرے گا یا کسی غریب کی جائیداد پر قبضہ کرے گا تو اتر پردیش کا بلڈوزر اس کی ہڈی پسلی ایک کر دے گا۔'' انہوں نے دعویٰ کیا کہ چار مئی کو انتخابی نتائج آنے کے بعد ٹی ایم سی کے غنڈے سڑکوں پر پنکچر بناتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ وزیر اعلیٰ نے ممتا بنرجی پر درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے خلاف ہونے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ جب قبائلی برادری سے تعلق رکھنے والی ملک کی صدر بنگال آتی ہیں تو ممتا دیدی پروٹوکول کی پابندی نہیں کرتیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں اور متحد ہو کر بدعنوانی، رشوت خوری اور غنڈہ گردی کرنے والوں کو ووٹ کے ذریعے سخت جواب دیں۔
Source: UNI NEWS
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ