Kolkata

ڈینگوکے ساتھ ملیریا میں اضافہ، محکمہ صحت 80 لاکھ مچھر دانیاں خرید رہا ہے

ڈینگوکے ساتھ ملیریا میں اضافہ، محکمہ صحت 80 لاکھ مچھر دانیاں خرید رہا ہے

ریاست میں ڈینگوکے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ساتھ ہی ملیریا کا انفیکشن بھی بڑھ رہا ہے۔ صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت 8 کروڑ روپے کی خصوصی مچھر دانی خرید رہی ہے۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگو کے علاوہ ریاست کے مختلف حصوں میں ملیریا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ صحت بھون کی طرف سے مرکزی وزارت صحت کو بھیجی گئی رپورٹ کے مطابق ریاست میں اس سال اگست تک پلازموڈیم ویویکس ملیریا کے کیسوں کی تعداد 9116 ہے۔ پلازموڈیم فالسیپیرم ملیریا سے 2123 افراد متاثر۔ پانچ افراد جاں بحق۔ اگست کے بعد سے متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سب سے زیادہ متاثر ریاست کے آٹھ اضلاع کے 31 بلاکس ہیں۔ یہ اضلاع علی پور دوار، بنکورا، جلپائی گوڑی، جھارگرام، مالدہ، مرشد آباد، پرولیا اور بشنو پور ہیلتھ اضلاع ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments