بنگال کے درگا پور میں بی جے پی کی ریلی کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے اس تبصرہ کی سخت تردید کرتے ہوئے کہ ’جہاں بی جے پی ہے وہاں بنگالیوں کو عزت دی جاتی ہے‘، ترنمول کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ وہ یا تو جھوٹ بول رہے ہیں یا تجاہل عارفانہ سے کام لے رہے ہیں۔ پی ایم مودی کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں ترنمول کانگریس نے کہا کہ ’’بنگال کی سرزمین پر کھڑے ہو کر یہ کہا جا رہا ہے، جب کہ آسام، دہلی، مہاراشٹر، اُڈیشہ، چھتیس گڑھ، ہریانہ، مدھیہ پردیش، گجرات میں بنگالی بولنے والے شہریوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے، جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور ان کی تذلیل کی جا رہی ہے۔‘‘ اس سے قبل ترنمول کانگریس کی جانب سے مغربی بنگال کے بنگالی بولنے والوں کو بی جے پی کے زیر اقتدار مختلف ریاستوں میں ’’ہراساں‘‘ کیے جانے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے درگاپور ریلی میں کہا کہ ’’بی جے پی کے لیے بنگالی شناخت سب سے بڑھ کر ہے۔ لیکن یہاں کیا ہو رہا ہے؟ ترنمول اپنے مفاد کے لیے مغربی بنگال کی ثقافت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔ وہ دراندازی کرنے والوں کی حمایت کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں ملک کو نقصان ہو رہا ہے، بنگال کو نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ دریں اثنا ترنمول کانگریس لیڈر اور پارٹی کے ترجمان کنال گھوش نے پی ایم مودی کی تقریر کو ’’سچائی کو مسخ کرنے والی، جھوٹ کے اطلاق، حقائق سے کھلواڑ اور لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرنے والی‘‘ قرار دیا۔ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں انھوں نے لکھا کہ ’’مرکزی حکومت کے دور میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ’’بدعنوانی، خواتین کے خلاف تشدد اور بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں غلط حکمرانی اور مرکزی حکومت کے امتیازی سلوک کے باوجود بنگال ممتا بنرجی کی قیادت میں ترقی کر رہا ہے۔ یہ خود مرکزی حکومت کی رپورٹ اور نیتی آیوگ کی رپورٹ سے واضح ہے۔‘‘ گھوش نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بی جے پی 2026 میں ہونے والے بنگال اسمبلی انتخابات میں 40 سیٹوں تک بھی نہیں پہنچ پائے گی۔
Source: social media
موت سے پہلے بیٹے نے رنکو کو دلیپ گھو ش کے بارے کیا کہا تھا ؟
دہلی پولیس نے بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں 6 بنگالیوں کو حراست میں لیا
مرد و خاتون سیاسی لیڈران ایک ہی کار میں جنگل کے کنارے پکڑے گئے
Rapido یا Uber Moto میں بڑے بیگ نہیں لیے جا سکتے:ریاستی انتظامیہ کی نئی ہدایت
بہو بازار میں پڑوسیوں سے جھگڑے کے دوران بزرگ کا 'قتل'، 5 نوجوان گرفتار
21 جولائی کو لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے: جولائی کے حوالے سے ہائی کورٹ میں مقدمہ
موت سے پہلے بیٹے نے رنکو کو دلیپ گھو ش کے بارے کیا کہا تھا ؟
دہلی پولیس نے بنگلہ دیشی ہونے کے شبہ میں 6 بنگالیوں کو حراست میں لیا
مرد و خاتون سیاسی لیڈران ایک ہی کار میں جنگل کے کنارے پکڑے گئے
Rapido یا Uber Moto میں بڑے بیگ نہیں لیے جا سکتے:ریاستی انتظامیہ کی نئی ہدایت
بہو بازار میں پڑوسیوں سے جھگڑے کے دوران بزرگ کا 'قتل'، 5 نوجوان گرفتار
21 جولائی کو لوگوں کو کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے: جولائی کے حوالے سے ہائی کورٹ میں مقدمہ
بی جے پی بنگال میں قدم رکھے بغیر این آر سی کو پچھلے دروازے سے لاگو کرنے کی کوشش کر رہی ہے : ابھیشیک بنرجی
ہوڑہ کے ایک کالج میں اپنے جنسی اعضاءدکھانے پرطالب علم کو کیاگیا مجبور، ملزم کالج کا سابق ٹی ایم سی پی ریاستی نائب صدر سووک رائے