Bengal

مغربی بنگال کے مختلف پرائمری اسکولوں کے لئے 13421 اساتذہ کی بحالی کے لئے نوٹیفکیشن جاری

مغربی بنگال کے مختلف پرائمری اسکولوں کے لئے 13421 اساتذہ کی بحالی کے لئے نوٹیفکیشن جاری

ہوڑہ 21نومبر:حکومت مغربی بنگال نے مغربی بنگال کے مختلف پرائمری اسکولوں کے لئے 13421 اساتذہ کی بحالی کے لئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ جس میں 272 استاد اردو اسکولوں کے لئے لیے جائیں گے۔ جبکہ ہوڑہ میں صفر ہے۔ اس حوالے سے ہوڑہ ضلع صدر ترنمول کانگریس کے جنرل سکریٹری اور ہوڑہ میونسپل کارپوریشن کے بورڈ آف ایڈمنسٹریٹر کے سابق رکن ریاض احمد نے ہوڑہ ضلع کے DPSC کے چئیرمین کرشنا گھوش سے ملاقات کی اور ہوڑہ ضلع میں اردو ہندی کے صفر بحالی کے سلسلے میں گفتگو کی۔ کرشنا گھوش نے برجستہ کہا ہوڑہ ضلع کے اردو ہندی پرائمری اسکولوں میں سر پلس ٹیچرز ہیں۔ موصوف نے مزید کہا کہ اردو ہندی اسکولوں میں بچوں کا رول اسٹرینتھ گھٹا ہے۔ زیادہ تر بچے انگریزی میڈیم اسکولوں میں داخلہ لے رہے۔?اس موقع پر بیلور جنتا ہندی ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹر ویونود کمار سنگھ اور ست نیدر کما سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments