Bengal

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی منگل کو بانکڑہ کا دورہ کریں گی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی منگل کو بانکڑہ کا دورہ کریں گی

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی منگل کو بانکڑہ کا دورہ کریں گی بانکڑہ29دسمبر: ریاست میں جاری ایس آئی آر (SIR) کی سماعت کے دوران پیدا ہونے والی مبینہ 'پریشانی' کے بیچ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی منگل کو بانکڑہ کا دورہ کریں گی، جہاں وہ 2026 کے اسمبلی انتخابات کے لیے سیاسی لائحہ عمل طے کریں گی۔ حکمراں جماعت کا الزام ہے کہ ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی کے نام پر بزرگوں، بیماروں اور حاملہ خواتین کو سماعت کے لیے بلا کر ہراساں کیا جا رہا ہے۔ بانکڑہ میں یہ سماعت 29 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ منگل دوپہر 12 بجے برجورا کے بیر سنگھ میدان میں ایک بڑے عوامی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اس جلسے کا مقصد کمیشن کی کارروائیوں کے خلاف آواز اٹھانا اور 2026 کے انتخابات کے لیے پارٹی کی پوزیشن مضبوط کرنا ہے۔ برجورا ایک صنعتی علاقہ ہے جہاں مزدوروں اور کسانوں کا ووٹ بینک بہت اہم ہے۔ حالیہ برسوں میں اس علاقے میں بی جے پی کے بڑھتے ہوئے اثر کو کم کرنے کے لیے یہ جلسہ ترنمول کانگریس کے لیے ایک 'ٹرننگ پوائنٹ' ثابت ہو سکتا ہے۔ جلسہ گاہ میں 120 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے اور مختلف صنعتی و کان کنی علاقوں سے لوگوں کو لانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments