جلپائی گوڑی: چند گھنٹے پہلے تک سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن کسی نے سوچا بھی نہ تھا کہ ایسا ہولناک منظر دیکھنا پڑے گا جس سے خاندان کے افراد اب بھی سہمے ہوئے ہیں۔ نامعلوم ملزمان ضعیف خاتون کا سر کاٹ کر ساتھ لے گئے۔ یہ لرزہ خیز واقعہ جلپائی گوڑی کے بہادر گرام پنچایت کے چرچنڈی گاوں میں پیش آیا، جس سے پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ مقتولہ کی شناخت 73 سالہ سمیجہ خاتون کے طور پر ہوئی ہے۔ موقع پر پولیس اور مرکزی فورسز پہنچ چکی ہیں۔ معلومات کے مطابق، ہفتہ کی صبح بیٹا یوسف علی اپنی ماں کو چائے پلانے کے لیے ان کے کمرے میں گیا۔ ماں کو وہاں نہ پا کر اس نے آس پاس تلاش شروع کی۔ کچھ دیر بعد گھر کے پیچھے ایک خالی جگہ پر سمیجہ خاتون کی لاش پڑی ملی۔ لیکن ماں کی حالت دیکھ کر بیٹے کے ہوش اڑ گئے؛ وہاں دھڑ تو موجود تھا لیکن آس پاس سر کا کہیں نام و نشان نہ تھا۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ