نئی دہلی، 3 جنوری :ترنمول کانگریس کی راجیہ سبھا رکن موسم نور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل ہفتہ کے روز دوبارہ کانگریس میں شامل ہو گئیں۔دو مرتبہ کانگریس کی جانب سے لوک سبھا رکن رہ چکی محترمہ نور نے یہاں کانگریس ہیڈکوارٹر میں پارٹی کے شعبئہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش، مغربی بنگال کے انچارج جنرل سکریٹری غلام احمد میر اور ریاستی کانگریس صدر شبھنکر سرکار کی موجودگی میں کانگریس کی رکنیت اختیار کی۔ وہ یوتھ کانگریس کی صدر بھی رہ چکی ہیں۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل محترمہ نور کی کانگریس میں واپسی کو ترنمول کانگریس کے لیے ایک بڑا دھچکا خیال کیا جا رہا ہے ۔ محترمہ نور کی راجیہ سبھا کی مدتِ کار اپریل میں ختم ہو رہی ہے ۔ وہ 2009 سے 2019 تک مالدہ سے دو مرتبہ کانگریس کی لوک سبھا رکن رہ چکی ہیں۔ سال 2019 میں انہوں نے کانگریس چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی اور ترنمول کے ٹکٹ پر لوک سبھا کا انتخاب لڑا، تاہم انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے بعد 2020 میں پارٹی نے انہیں راجیہ سبھا بھیجا تھا۔خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مالدہ سے امیدوار ہوں گی۔
Source: uni news
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا