نئی دہلی، 31 دسمبر: الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ مقررہ معیارات کے مطابق بوتھ لیول افسران (بی ایل او) کو اعزازیہ فراہم کرے ، پارٹی لیڈروں کو یہ واضح پیغام دے کہ پولنگ کے دوران کسی بھی انتخابی کارکن کے ساتھ بدتمیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن نے بدھ کے روز یہاں ملاقات کرنے والے ترنمول کانگریس کے نمائندوں کو واضح پیغام دیا ہے کہ مغربی بنگال حکومت کو فوری طور پر بی ایل او کے لیے کمیشن سے منظور شدہ بڑھا ہوا اعزازیہ جاری کرنا چاہیے ۔ کمیشن نے ترنمول کانگریس کے نمائندوں کو یہ بھی بتایا کہ ووٹروں کی سہولت کے لیے اونچی عمارتوں، کمیونٹی سینٹروں اور کچی بستیوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن نے ترنمول کانگریس کے وفد سے واضح طور پر کہا ہے کہ اسے یہ یقینی بنانا ہوگا کہ پارٹی کے لیے نچلی سطح پر کام کرنے والا کوئی بھی نمائندہ انتخابی ڈیوٹی پر تعینات کسی ملازم کے ساتھ بدتمیزی نہیں کرے گا یا دھمکی نہیں دے گا۔ کمیشن نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر اس کا کوئی کارکن انتخابی ڈیوٹی کے دوران کسی قسم کی گڑبڑ میں ملوث پایا گیا اور انتخابی عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس لیے پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کا کوئی بھی کارکن کسی انتخابی عملہ کو دھمکانے کی کوشش نہ کرے اور اگر ایسی شکایت موصول ہوئی تو مجرم کو بخشا نہیں جائے گا۔
Source: uni news
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا