جلپائی گوڑی کے کرانتی بلاک کے چینگماری گرام پنچایت علاقے میں ایک بااثر ترنمول لیڈر اور ان کے اہل خانہ پر اپنی ہی بہو کو جان سے مارنے کی کوشش کا سنگین الزام سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون، طاہرہ خاتون عرف سونالی کا الزام ہے کہ گزشتہ دو سالوں سے ان کے شوہر مطالب حسین، سسر سمیع الحق (جو چینگماری گرام پنچایت کے سابق بوتھ صدر اور بلاک کمیٹی کے رکن ہیں) اور ساس مرجینہ بیگم ان پر مسلسل جسمانی اور ذہنی تشدد کر رہے تھے۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ہفتہ کی رات یہ تشدد اس وقت انتہا کو پہنچ گیا جب طاہرہ باتھ روم سے باہر نکل رہی تھیں۔ الزام ہے کہ ان کے شوہر، سسر اور ساس نے اچانک ان پر حملہ کر دیا اور بے رحمانہ پٹائی کے بعد ان کا گلا گھونٹ کر جان سے مارنے کی کوشش کی۔ جب خاتون بے ہوش ہو گئیں، تو ملزمان انہیں گھر کے باہر سڑک کے کنارے پھینک کر فرار ہو گئے۔ اس واقعے نے علاقے میں شدید سنسنی پھیلا دی ہے اور حکمران جماعت کے مقامی رہنماوں کے کردار پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا