Bengal

ترنمول کانگریس نے سات گھنٹوںمیں سات سو شکایات درج کرائیں

ترنمول کانگریس نے سات گھنٹوںمیں سات سو شکایات درج کرائیں

ترنمول کانگریس نے پہلے مرحلے کی پولنگ کے ابتدائی 7 گھنٹوں کے دوران الیکشن کمیشن میں 700 سے زائد شکایات درج کرائی ہیں، جن میں مرکزی فورسز کی مبینہ زیادتیوں اور ای وی ایم کی خرابیوں کے سنگین الزامات شامل ہیں۔ریاست کی 152 نشستوں پر جاری ووٹنگ کے دوران دوپہر 2 بجے تک ترنمول کی جانب سے شکایات درج کرائی گئیں۔ مجموعی شکایات میں سے تقریباً 100 شکایات مرکزی فورسز کے خلاف ہیں۔ الزام ہے کہ کئی جگہوں پر فورسز ووٹرز کو ہراساں کر رہی ہیں یا بلاوجہ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں۔ ترنمول کی زیادہ تر شکایات ای وی ایم مشینوں کے ناکارہ ہونے یا دیر سے کام شروع کرنے سے متعلق ہیں۔ مرشد آباد کے بڑوان (بوتھ 156)، شمشیر گنج (بوتھ 212)، کانڈی (بوتھ 130) اور کوچ بہار ٹاون ہائی اسکول (بوتھ 229) سمیت کئی مقامات پر مشینوں کی خرابی کی وجہ سے پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی۔ایک طرف جہاں ترنمول کانگریس بدانتظامی اور فورسز کی مداخلت کا رونا رو رہی ہے، وہیں دوسری طرف وزیر اعظم نریندر مودی نے کرشن نگر میں ایک انتخابی ریلی کے دوران الیکشن کمیشن کی ستائش کی۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments