Bengal

تھانہ، تھانہ نہیں رہے گا'، بانکوڑا میں سوکانتو نے دی دھمکی

تھانہ، تھانہ نہیں رہے گا'، بانکوڑا میں سوکانتو نے دی دھمکی

کولکاتا7جنوری :مرکزی وزیر مملکت برائے تعلیم سوکانتا مجومدار نے ترنمول کے ہاتھوں مبینہ طور پر تشدد کا شکار ہونے والے بی جے پی کارکن کے ہمراہ اسٹیج سے تھانے کے آئی سی (IC) کو سخت وارننگ دے دی۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر پولیس نے شکایت درج نہیں کی تو "تھانہ، تھانہ نہیں رہے گا"۔ اس بیان کے بعد بانکوڑا میں سیاسی تنازع کھڑا ہو گیا ہے اور ترنمول کانگریس نے اس پر سخت ردعمل دیا ہے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ بانکوڑا کے تال ڈانگرہ میں بی جے پی کی 'پری ورتن سنکلپ یاترا' سے قبل پیر کی رات مبینہ طور پر ترنمول کے غنڈوں نے بی جے پی کارکن پنٹو پال کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران ہونے والی ہاتھا پائی میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ منگل کی شام جلسے کے دوران سوکانتا مجومدار نے زخمی کارکن کو اسٹیج پر بلا کر کہا کہ اگر پولیس نے اس معاملے میں ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کی تو وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ ترنمول کانگریس کے ضلعی صدر تارا شنکر رائے نے اس بیان پر سوکانتا مجومدار کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments