Bengal

’ٹھاکر باڑی میں پوجا نہیں کرنے دیں گے، دیکھوں گا کتنی پولیس لاتے ہو‘: شانتنو ٹھاکر کا ابھیشیک بنرجی کو چیلنج

’ٹھاکر باڑی میں پوجا نہیں کرنے دیں گے، دیکھوں گا کتنی پولیس لاتے ہو‘: شانتنو ٹھاکر کا ابھیشیک بنرجی کو چیلنج

بونگاوں31دسمبر: متوا برادری کے مرکز 'ٹھاکر باڑی' میں ترنمول کانگریس کے لیڈر ابھیشیک بنرجی کی آمد کو لے کر سیاسی محاذ آرائی تیز ہو گئی ہے۔ مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر نے ابھیشیک بنرجی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں مندر میں پوجا نہیں کرنے دیں گے۔ ابھیشیک بنرجی کا 9 جنوری کو تاہر پور میں جلسے کے بعد ٹھاکر باڑی جانے اور ہری چاند ٹھاکر کے مندر میں پوجا کرنے کا پروگرام ہے۔ شانتنو ٹھاکر نے الزام لگایا کہ ابھیشیک صرف ووٹ کی سیاست کے لیے یہاں آ رہے ہیں۔ انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا، "میں بھی دیکھوں گا کہ وہ کتنی پولیس لے کر آتے ہیں۔ اس دن ہزاروں متوا جمع ہوں گے اور مذمتی ریلی نکالی جائے گی۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹھاکر باڑی میں کسی کے آنے پر اعتراض نہیں، لیکن پولیس فورس کے ذریعے طاقت دکھانے والوں کو پوجا نہیں کرنے دی جائے گی۔ ٹی ایم سی نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو روک کر دکھائیں۔ ضلعی صدر وشواجیت داس نے کہا کہ کسی بھی زیارت گاہ پر جانے کا حق ہر کسی کو ہے۔ جے پرکاش مجمدار کا وار: ترنمول لیڈر جے پرکاش مجمدار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا، "کیا ٹھاکر باڑی شانتنو کی موروثی جائیداد ہے؟ ہری چاند ٹھاکر نے عقیدت اور ملاپ کی بات کی تھی، تصادم کی نہیں۔ شانتنو اپنے خاندان کے لیے ایک کلنک بن رہے ہیں۔اس بیان بازی نے 9 جنوری سے پہلے بونگاوں اور ٹھاکر نگر کے سیاسی درجہ حرارت کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments