ہوڑہ 20فروری :ہوڑہ کے ڈومجور میں 16 نمبر قومی شاہراہ پر پیش آنے والا یہ دردناک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ کم عمر بچوں کے ہاتھ میں بائیک تھمانے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی جو بھاری قیمت چکانی پڑی، وہ ایک بار پھر معاشرے کے ایک گہرے مسئلے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ہوڑہ کے ڈومجور میں واقع انکورہاٹی میں 16 نمبر قومی شاہراہ پر لاری کی ٹکر سے بائیک سے گر کر ایک نابالغ کی موت ہو گئی جبکہ دوسرا شدید زخمی ہے۔ جمعہ کے روز پیش آنے والے اس حادثے نے علاقے میں کہرام مچا دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق دو نابالغ لڑکے بائیک پر سوار ہو کر پانچلا سے انکورہاٹی کی طرف جا رہے تھے۔ اسی دوران پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار لاری نے بائیک کو ٹکر مار دی۔ دونوں سڑک پر گر پڑے، جس کے نتیجے میں ایک لڑکا موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ دوسرے کو مقامی لوگوں نے تشویشناک حالت میں بچا کر ہاوڑہ ضلع ہسپتال منتقل کیا۔ان کے نام سرور نسکر اور محمد کیف ہیں۔یہ لوگ کلاس ٹین کے طلبا ہیں۔دونوں آپس میں ماموں بھانجہ تھے۔انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ڈومجور تھانہ کی پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا