Bengal

تیستا میں مشق کے دوران فوجی جوان ہلاک

تیستا میں مشق کے دوران فوجی جوان ہلاک

سلی گوڑی23دسمبر: نیشنل لیول کے ریفٹنگ مقابلے کی تیاری کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔ پیر کے روز سکم سرحد کے قریب تارکھولا میں دریائے تیستا میں گرنے سے ایک فوجی جوان کی موت ہوگئی۔ بتایا گیا ہے کہ دریا میں ڈوبے ہوئے پرانے پل کے ٹوٹے ہوئے حصے کی لوہے کی سلاخوں (Rods) میں ریفٹ پھنس جانے کی وجہ سے یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ ہلاک ہونے والے جوان کا نام راج شیکھر ہے، جو 191 آرٹلری رجمنٹ میں لانس نائیک کے عہدے پر سلیگوڑی کے قریب واقع بینگ ڈوبی آرمی کیمپ میں تعینات تھے۔ معلوم ہوا ہے کہ ایسٹرن کمانڈ کی 33 ترشکتی کور کے جوانوں نے اتوار سے اپنی تربیت شروع کی تھی۔ اتوار کو کچھ مشقیں ہوئیں، جس کے بعد پیر کی سہ پہر جوان حادثے کا شکار ہو گیا۔ اسے فوری طور پر نکال کر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ کلیمپونگ کی ضلع مجسٹریٹ کوہک بھوشن نے کہا، "دریائے تیستا میں ریفٹنگ کی مشق کے دوران یہ حادثہ پیش آیا جس میں ایک فوجی جوان کی جان چلی گئی۔"

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments