ہوڑہ3جنوری : بنگال کے لاکھوں عوام کے لیے لوکل ٹرین آمد و رفت کا سب سے اہم ذریعہ ہے۔ روزمرہ کے سفر کے لیے لوکل ٹرین کا کوئی متبادل نہیں۔ اب مشرقی ریلوے (Eastern Railway) نے ایک بار پھر لوکل ٹرینیں منسوخ کرنے کی اطلاع دی ہے۔ ریلوے کے مطابق ایک یا دو نہیں بلکہ اپ اور ڈاون ملا کر کل 18 لوکل ٹرینیں منسوخ کی گئی ہیں۔ مشرقی ریلوے کے ہاوڑہ ڈویڑن کے تارکیشور سیکشن میں مختلف ترقیاتی کاموں کے لیے تین دن کا ٹریفک اور پاور بلاک لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ہفتہ، اتوار اور پیر کو مجموعی طور پر 18 ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ مشرقی ریلوے کے ذرائع کے مطابق، تارکیشور اسٹیشن پر فٹ اوور برج (FOB) کی تعمیر اور آرام باغ و مایا پور اسٹیشنوں کے درمیان ترقیاتی کاموں کے لیے ٹریفک اور پاور بلاک کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس وجہ سے ہفتہ کی رات 3 اپ اور ڈاون ٹرینیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ اتوار کو 12 اور پیر کو 3 لوکل ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔ اس سلسلے میں نوٹس تارکیشور اسٹیشن کے گرد و نواح میں چسپاں کر دیے گئے ہیں۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا