کلکتہ: تاراتلہ میں زیرِ تعمیر گودام کی چھت گرنے کے معاملے میں پولیس نے ایک بڑی گرفتاری کی ہے۔ کلکتہ میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر فرہاد حکیم کے او ایس ڈی کالی چرن بنرجی کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد باقاعدہ طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ جمعرات کی صبح وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے اسمبلی میں کالی چرن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا تھا کہ، "کلکتہ میونسپل کارپوریشن میں کالی کی مرضی کے بغیر کوئی بھی بلڈنگ پلان منظور نہیں ہوتا۔" اس بیان کے فوراً بعد پولیس نے ایکشن لیا اور کالی چرن کو پکڑ لیا۔ کالی چرن بنرجی سابق میئر فرہاد حکیم کے سب سے خاص اور 'دائیں ہاتھ' مانے جاتے ہیں۔ وہ پہلے مغربی بنگال پولیس میں تھے اور بعد میں سرکاری افسر (بیوروکریٹ) بنے۔ سال 2018 میں جب فرہاد حکیم کلکتہ کے میئر بنے، تو کالی چرن کی میونسپل کارپوریشن میں انٹری ہوئی۔ فرہاد حکیم کے خاص مشیر (او ایس ڈی) ہونے کے ساتھ ساتھ کالی چرن ایم پی فنڈ اور ایم ایل اے فنڈ کے کنٹرولنگ افسر بھی تھے۔ الزام ہے کہ کارپوریشن میں ان کا دبدبہ اس حد تک تھا کہ ان کی اجازت کے بغیر شہر میں کوئی بھی بلڈنگ نہیں بن سکتی تھی۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ