شبھیندو ادھیکاری کے پرسنل اسسٹنٹ چندر ناتھ رتھ کے قتل کی تحقیقات کے دوران پولیس اور سی آئی ڈی کی مشترکہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کئی اہم پہلووں پر کام کر رہی ہے۔تفتیش کار اس بات کا سراغ لگا رہے ہیں کہ قتل کے وقت اور اس سے پہلے اس مخصوص علاقے میں کن موبائل نمبروں سے کالز کی گئیں۔ اس تکنیکی تفتیش کو ماہرین کی زبان میں 'کال ڈمپ' یا 'ٹاور ڈمپ' کہا جاتا ہے۔ اس کے ذریعے مشتبہ نمبروں کی فہرست تیار کر کے مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی نمبر پلیٹ اور انجن نمبر دونوں ہی جعلی تھے۔ گاڑی کی نمبر پلیٹ سلی گوڑی آر ٹی او میں درج ملی۔ جب پولیس نے اصلی مالک، ولیم جوزف سے ماٹی گاڑہ تھانے میں پوچھ گچھ کی، تو اس نے دعویٰ کیا کہ اس کی اصل گاڑی سلی گوڑی میں ہی موجود ہے۔جوزف نے بتایا کہ اس نے اپنی گاڑی فروخت کرنے کے لیے انٹرنیٹ پر ایک اشتہار دیا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ اسی اشتہار سے تفصیلات لے کر قاتلوں نے جعلی نمبر پلیٹ تیار کی۔ بدمعاشوں نے گاڑی کا چیسس نمبر بھی گھس کر مٹا دیا تھا تاکہ گاڑی کی اصل پہچان چھپائی جا سکے۔حملہ آوروں کی گاڑی قتل سے تقریباً 6 گھنٹے پہلے ہی علاقے میں داخل ہو چکی تھی۔چندر ناتھ کے گھر کے سامنے باقاعدہ ریکی کی گئی اور ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی۔پولیس کا اندازہ ہے کہ یہ قتل اچانک نہیں بلکہ کئی دنوں کی باقاعدہ منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے۔ ریاستی پولیس اور سی آئی ڈی کے افسران پر مشتمل ایک 'سیٹ' تشکیل دے دی گئی ہے۔ اگرچہ ابھی تک اس ٹیم کے ارکان کی کل تعداد اور ان کے ناموں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن یہ ٹیم جائے وقوعہ سے ملنے والے ہر چھوٹے ثبوت کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ