ساردا چٹ فنڈ گھوٹالے کے مرکزی کردار سدیپتو سین کو ریاست کے تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے باوجود ان کی جیل سے رہائی کی راہ میں قانونی پیچیدگیاں حائل ہیں۔ بدھ کے روز سدیپتو سین کو ریاستی پولیس کے آخری دو مقدمات میں بھی ضمانت مل گئی۔ جمعرات کو باراسات عدالت نے بیل بانڈ جمع کرنے کے بعد ان کی رہائی کا حکم جاری کرنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ اگرچہ مغربی بنگال کے تمام مقدمات میں انہیں ضمانت مل چکی ہے، لیکن دیگر ریاستوں میں درج چٹ فنڈ مقدمات میں ضمانت کی شرائط (بیل بانڈز) ابھی تک متعلقہ عدالتوں میں جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔ جب تک دیگر ریاستوں کی عدالتوں سے کلیئرنس نہیں ملتی، وہ جیل سے باہر نہیں آ سکیں گے۔ سالہ سدیپتو سین مختلف طبی مسائل کا شکار ہیں۔ حال ہی میں انہیں برین اسٹروک ہوا تھا جس سے وہ جانبر ہوئے ہیں۔ وہ گزشتہ 13 سالوں سے جیل میں ہیں۔ ان کے وکلاءکا موقف ہے کہ وہ پہلے ہی اپنی ممکنہ سزا سے دوگنا وقت جیل میں گزار چکے ہیں، جسے انہوں نے "تعزیری" قید قرار دیا ہے۔عدالت نے انہیں 10,000 روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دیتے ہوئے سخت شرائط عائد کی ہیں:وہ ریاست (مغربی بنگال) سے باہر نہیں جا سکیں گے۔متعلقہ تھانے کو اطلاع دیے بغیر اپنی رہائش گاہ تبدیل نہیں کر سکیں گے۔کیس سے وابستہ کسی بھی گواہ یا شخص سے رابطہ کرنے پر پابندی ہوگی۔اگرچہ انتخابات سے قبل ان کی رہائی کی قیاس آرائیاں تیز ہیں، لیکن بین ریاستی قانونی کاغذی کارروائی مکمل ہونے تک ان کی جیل سے واپسی میں ابھی وقت لگ سکتا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ