Bengal

ایس یو سی آئی نے ایس آئی آر کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھول دیا

ایس یو سی آئی نے ایس آئی آر کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے خلاف محاذ کھول دیا

ایس یو سی آئی نے ایس آئی آر کے معاملے پر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے سخت ہنگامہ آرائی ہوئی۔ یہ احتجاج اس وقت ہوا جب چیف الیکٹورل آفیسر منوج اگروال دفتر پہنچنے والے تھے۔حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس نے مظاہرین کو کمیشن کے دفتر سے کافی دور بیریکیڈز لگا کر روک دیا۔ایس یو سی آئی کارکنوں نے بیریکیڈز توڑنے کی کوشش کی، جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان دھکم پیل ہوئی۔ کچھ کارکن بیریکیڈز کے اوپر بھی چڑھ گئے۔ صورتحال مزید بگڑتی دیکھ کر موقع پر مرکزی فورسز کو طلب کر لیا گیا۔انتخابات 2025 کی ووٹر لسٹ کے مطابق کروائے جائیں۔حالیہ ایس آئی آر اور ووٹر لسٹوں سے ناموں کے اخراج کے معاملے پر بنگال کی سیاست میں شدید تناو پایا جا رہا ہے، اور اب چھوٹی جماعتیں بھی اس لہر میں شامل ہو کر سڑکوں پر اتر آئی ہیں۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments