کولکاتا12جنوری :ایس آئی آر کے 'خوف' سے ایک اور موت کا الزام سامنے آیا ہے، اس بار یہ واقعہ بادوڑیہ میں پیش آیا۔ متوفیہ کا نام انیتا بسواس ہے، جن کی عمر 75 سال تھی۔ متوفیہ کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ایس آئی آر کی سماعت میں جانے کے بعد سے انیتا 'فکرمند اور خوفزدہ' رہنے لگی تھیں، جس کے نتیجے میں انہیں اسٹروک (فالج کا حملہ) ہوا اور وہ انتقال کر گئیں۔ متوفیہ کے بیٹے کاشی ناتھ بسواس کا کہنا ہے کہ: "ایس آئی آر فارم بھر کر جمع کرانے کے بعد میری ماں کو سماعت کے لیے بلایا گیا تھا۔ وہ گزشتہ 5 تاریخ کو سماعت میں گئیں اور اپنے کاغذات دکھائے۔ وہاں سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر وہ شدید پریشان اور خوفزدہ ہو گئیں۔ 7 تاریخ کو انہیں اسٹروک ہوا۔" کاشی ناتھ نے مزید بتایا کہ عمر رسیدہ خاتون کو فوری طور پر پہلے بادوڑیہ رودر پور اسپتال اور پھر بشیر ہاٹ ضلع اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہی تھیں۔ اتوار کی رات تقریباً 11 بجے اسپتال میں ہی ان کا انتقال ہو گیا۔ کاشی ناتھ کا دعویٰ ہے کہ ان کی ماں انیتا اور والد بیراج بسواس بادوڑیہ کے مستقل رہائشی ہیں۔ کسی نامعلوم وجہ سے 2002 کی ایس آئی آر فہرست میں ان کے والد بیراج کا نام تو شامل تھا لیکن ماں انیتا کا نام نہیں آیا۔ تاہم، ان کے بیٹے کے مطابق، 1995 کی ووٹر لسٹ میں انیتا کا نام موجود تھا اور بعد کی ووٹر لسٹوں میں بھی ان کا نام شامل رہا۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا