ایس آئی آر کی سماعت کے لیے جا کر طبیعت بگڑی، بی ڈی او کی گاڑی میں ہسپتال لے جانے کے باوجود جان نہ بچ سکی ریاست کے ایک اور رہائشی کی ایس آئی آر کی سماعت کے دوران موت ہو گئی۔ یہ واقعہ ہفتہ کے روز بیربھوم کے رامپورہاٹ میں پیش آیا۔، متوفی کا نام کانچن کمار منڈل ہے، جو رامپورہاٹ میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 13 کے رہائشی تھے۔ کانچن اور ان کی اہلیہ دونوں کو ایس آئی آر کی سماعت کا نوٹس ملا تھا۔ اسی کے مطابق، وہ ہفتہ کو رامپورہاٹ-1 بلاک آفس پہنچے تھے۔ سماعت جاری تھی اور بی ڈی او آفس کے سامنے لمبی قطار لگی ہوئی تھی۔ اسی دوران قطار میں کھڑے کانچن کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ وہاں موجود لوگوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی اور ایمبولینس تلاش کی گئی۔ تاہم، ایمبولینس آنے میں تاخیر دیکھ کر بی ڈی او نے اپنی گاڑی فراہم کی۔ کانچن کو اسی گاڑی میں فوری طور پر رامپورہاٹ گورنمنٹ میڈیکل کالج لے جایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ نوجوان کی موت دل کا دورہ پڑنے (Hearth Attack) سے ہوئی ہے۔ متوفی کے اہل خانہ اور ان کی اہلیہ کا الزام ہے کہ کانچن ایس آئی آر کے حوالے سے شدید ذہنی دباو اور فکر میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے ان کی طبیعت خراب ہوئی۔ انہوں نے اس موت کا ذمہ دار الیکشن کمیشن کو ٹھہرایا ہے۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا