Bengal

ایس آئی آر کے خلاف تشددکی آگ پورے بنگال میں بھڑکنے لگی

ایس آئی آر کے خلاف تشددکی آگ پورے بنگال میں بھڑکنے لگی

مغربی بنگال میں ایس آئی آر یا ووٹر لسٹ کی تصدیق کے عمل کو لے کر شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ مالدہ سے شروع ہونے والی اس احتجاج کی لہر اب جلپائی گوڑی، کوچ بہار، مرشد آباد اور مشرقی بردوان تک پہنچ چکی ہے۔مظاہرین کا اہم الزام یہ ہے کہ ووٹر لسٹ سے بڑی تعداد میں قانونی ووٹروں کے نام نکال دیے گئے ہیں۔ بہت سے لوگوں کے نام 'ایڈجوڈیکیشن' (زیر غور) یا 'ڈیلیٹڈ' لسٹ میں ڈال دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے عام لوگوں میں خوف اور غصہ پایا جاتا ہے۔ مالدہ کے انگریز بازار اور پرانا مالدہ کے نیشنل ہائی وے 12 کی ناکہ بندی کی گئی ۔ ٹائر جلا کر احتجاج کیا گیا ۔ پولیس کے ساتھ جھڑپ اور پولیس گاڑی کا ڈرائیور زخمی۔ جلپائی گوڑی میینا گوڑی (ہوسل ڈانگہ) نیشنل ہائی وے 27 کی ناکہ بندی کی گئی۔ کئی گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہا۔کوچ بہار کے ماتھا بھانگا (مدرسہ موڑ) کوچ بہار-ماتھا بھانگا اسٹیٹ ہائی وے پر تقریباً 3 گھنٹے تک ناکہ بندی کی گئی اور احتجاج کیا گیا ۔مشرقی بردوان کے شکتی گڑھ کے بردوان بلاک 2 کے بی ڈی او آفس تک خاموش مارچ اور میمورنڈم کی پیش کش۔ مرشد آباد فرکا (بیوا-1 اور نین سکھ)ووٹر لسٹ سے نام نکالے جانے کے خلاف مقامی لوگوں کا احتجاج جاری رہا۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments