Bengal

ایس آئی آر کے خوف' سے مرشد آباد کے معمر شخص کی موت

ایس آئی آر کے خوف' سے مرشد آباد کے معمر شخص کی موت

فرکا7جنوری : ایس آئی آر کی سماعت کے لیے بلاوا آیا تھا۔ سماعت کے بعد ہی مرشد آباد کے موزمل شیخ کے دل میں ملک بدر ہونے کا خوف بیٹھ گیا تھا، جس کا انجام انتہائی المناک نکلا۔ بزرگ موت کی آغوش میں چلے گئے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ معمر شخص کی موت ایس آئی آر کے خوف کی وجہ سے ہوئی ہے۔ معلومات کے مطابق، متوفی کا نام موزمل شیخ عرف کالو تھا اور ان کی عمر 65 سال تھی۔ وہ مرشد آباد کے نوادہ بلاک کی بالی نمبر 1 گرام پنچایت کے گاوں ٹنگی کے رہنے والے تھے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ موزمل شیخ کے ووٹر کارڈ اور 2002 کی ووٹر لسٹ کی معلومات میں کئی تضادات تھے۔ دو جگہوں پر نام مختلف درج تھے۔ اسی وجہ سے انہیں گزشتہ 31 دسمبر کو سماعت کے لیے بلایا گیا تھا۔ موزمل اس سماعت میں حاضر بھی ہوئے تھے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس دن سے ہی وہ شدید ذہنی دباو کا شکار تھے اور انہیں یقین ہو چلا تھا کہ اب انہیں ملک سے نکال دیا جائے گا۔

Source: PC- sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments