کولکاتا9جنوری :ایس آئی آر کے 'خوف' سے ایک اور موت کا الزام سامنے آیا ہے۔ یہ واقعہ شمالی 24 پرگنہ کے حسن آباد میں پیش آیا، جہاں جمعہ کو ایک 38 سالہ نوجوان نیند میں انتقال کر گیا۔ جمعہ کی صبح جب گھر والے اسے جگانے گئے تو انہیں معلوم ہوا کہ فیروز اب نہیں رہے۔ اس واقعے کے بعد حسن آباد کے بھیبیہ علاقے میں کہرام مچ گیا ہے۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ 2002 کی ووٹر لسٹ کی 'ہارڈ کاپی' میں فیروز کے والدین کے نام موجود ہیں، لیکن بی ایل او (BLO) ایپ پر آن لائن ریکارڈ سے ان کا میل نہیں ہو رہا تھا۔ اس بات کو لے کر نوجوان شدید ذہنی دباو اور فکر میں مبتلا تھا۔ دوسروں کی طرح فیروز نے بھی انومریشن فارم (Enumeration Form) بھرا تھا اور 2002 کی ووٹر لسٹ میں والدین کے نام سمیت تمام ضروری معلومات جمع کرائی تھیں۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں سماعت کا نوٹس ملا۔ وہ 3 جنوری کو سماعت میں بھی گئے تھے، جہاں انہیں بتایا گیا کہ 2002 کی فہرست میں نام ہونے کے باوجود آن لائن ریکارڈ میں والدین (مبارک ملا اور زرینہ ملا) کے ناموں کا میل نہیں مل رہا۔ یہ سن کر وہ خوفزدہ ہو گئے۔ ان کی اہلیہ اور ماں کا کہنا ہے کہ فیروز گھر میں بار بار یہی کہتے تھے کہ سمجھ نہیں آ رہا نام کیوں نہیں چڑھا۔ جمعہ کی صبح 6 بجے سو کر اٹھنے کے بعد بھی انہوں نے ایس آئی آر کے بارے میں بات کی اور پھر اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی۔ فیروز کی اہلیہ سلینہ ملا نے بتایا: "ایس آئی آر کی سماعت میں والدین کے نام آن لائن نہ ملنے کی وجہ سے وہ شدید پریشان تھے۔ آج صبح وہ اٹھے اور اسی بارے میں بات کر رہے تھے، پھر دوبارہ لیٹ گئے۔ جب میں نے بلایا تو کوئی حرکت نہیں ہو رہی تھی، وہ بول نہیں رہے تھے۔ ڈاکٹر کے پاس لے جانے پر انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔ میرے شوہر کی موت کی ذمہ دار ایس آئی آر ہے۔" فیروز کی والدہ زرینہ نے روتے ہوئے کہا کہ ان کا بیٹا 3 تاریخ سے ہی ٹوٹ چکا تھا، اسے بہت سمجھایا کہ سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن وہ اسی فکر میں ختم ہو گیا۔ بھیبیہ پنچایت کے پردھان علی ال منڈل نے الزام لگایا کہ نوجوان کی موت ایس آئی آر کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خاندان کی مالی حالت بہت خراب ہے اور وہ ترنمول کی جانب سے ہر ممکن مدد کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی حکمران جماعت نے الیکشن کمیشن اور بی جے پی کو بھی نشانے پر لیا ہے۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا