Bengal

سلی گڑی میں بوڑھے شخص کو اس کے گھر کے سامنے ہلاک کردیا گیا

سلی گڑی میں بوڑھے شخص کو اس کے گھر کے سامنے ہلاک کردیا گیا

بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کرنے پر ایک شخص کوجان سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔ ایک بوڑھے کو اس کے گھر کے سامنے پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ سلی گوڑی کارپوریشن کے وارڈ نمبر 35 کے راجہ ہولی علاقے میں کافی کشیدگی ہے۔ سلی گڑی میٹروپولیٹن پولیس کے نیو جلپائی گوڑی تھانے کی پولیس نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم تمام ملزمان مفرور ہیں۔ تفتیش کاروں نے ان کی تلاش شروع کردی ہے پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کا نام محمد زہری ہے۔ وہ سلی گوڑی کارپوریشن کے وارڈ نمبر 35 کے راجہ ہولی علاقے کا رہنے والا ہے۔ مبینہ طور پر، جمعہ کی شام تقریباً 4 بجے، کئی نوجوان بھتہ لینے کے لیے وہاں گئے تھے۔ بوڑھے نے اسے روکا۔ اس کے بعد اسے کئی نوجوانوں نے مبینہ طور پر پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔ ملزم نوجوان صورتحال کو سمجھ کر علاقہ چھوڑ کر چلے گئے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments