Bengal

شو بھندو ادھیکاری کے پی اے اندھا دھند فائرنگ میں ہلاک

شو بھندو ادھیکاری کے پی اے اندھا دھند فائرنگ میں ہلاک

کے پرسنل اسسٹنٹ( پی اے) چندر ناتھ راﺅت کو گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ میں ہلاک کردیا گیا۔وہ کلکتہ سے مدھم گرام میں اپنے فلیٹ واپس جارہے تھے جب بائک سوار حملہ آوروں نے فائنرگ کرکے بوچھار کردیا۔ ان کے سر پر تین گولیاں لگی، اسپتال لیجانے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیدیا۔ ان کی گاڑی کا ڈرائیو ربھی زخمی ہوا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چندر ناتھ بھوانی پور سے فاتح امیدوار شوبھندو ادھیکاری کے بہت قریب تھے۔ پچھلے پانچ سالوں سے، وہ شوبھندو کی تمام سرگرمیوں کے انچارج تھے۔ وہ عملی طور پر شیڈو پارٹنر تھے۔ خبروں کے مطابق چندر ناتھ کو لگاتار تین گولیاں ماری گئیں۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور بائک پر سوار تھے اور ہیلمیٹ پہنے ہوئے تھے۔ اسلئے ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس کار کی ایک تصویر بھی سامنے آئی ہے جس کے شیشے پر گولیوں کے تین نشانات واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ موٹر سائیکل پر کون تھا؟ پولیس کو تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ شرپسند اصل میں کون ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments