گزشتہ کئی دنوں سے ہو رہی شدید بارش نے شمالی بنگال کے پہاڑی علاقوں میں معمولات زندگی کو بری طرح سے متاثر کر دیا ہے۔ کئی ہل اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے ہیں۔ لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے کئی جگہوں پر پہاڑوں کا میدانی علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ بارش کے سبب علی پور دوار ضلع کے کئی علاقے زیر آب ہو گئے ہیں، جبکہ کوچ بہار ضلع میں تورسا ندی کی سطح آب مسلسل بڑھ رہی ہے۔ علی پور دوار میں فالاکاٹا روڈ پر ٹریفک بھی مکمل طور پر ٹھپ ہو گئی ہے۔ انتظامی افسران کے مطابق رات بھر ہونے والی مسلسل بارش کے بعد اتوار کی صبح مریک میں لینڈسلائیڈنگ ہوئی۔ اس کے بعد ملبہ ہٹانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا۔ دوسری جانب علی پور دوار شہر کے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ وارڈ نمبر 1، 4، 5، 8 اور 9 سمیت کئی علاقوں میں آبی جماؤ کی صورتحال ہے۔ دیما اور کالجانی ندیوں کی سطحِ آب بڑھنے کی وجہ سے سلوئس گیٹ بند کر دیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے شہر کا پانی باہر نہیں نکل پا رہا ہے۔ کوچ بہار ضلع کی صورتحال بھی تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ مسلسل بارش کی وجہ سے تورسا ندی کی سطحِ آب بڑھ گئی ہے۔ کوچ بہار بلاک-2 کے تحت مدھوپور کا علاقہ سیلاب زدہ علاقے میں تبدیل ہو گیا ہے۔ کوچ بہار شمالی اسمبلی حلقہ سے بی جے پی کے رکن اسمبلی سکومار رائے نے اتوار کو علاقے کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ موسم کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے تیاریاں کر رہی ہے۔ بی ڈی او دفاتر میں امدادی سامان کا ذخیرہ کر لیا گیا ہے، جبکہ سول ڈیفنس کے عملے کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیر تک شمالی بنگال کے لیے شدید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق دارجلنگ، کالیمپونگ، کوچ بہار، جلپائی گوڑی اور علی پور دوار اضلاع میں 200 ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔ اتر دیناجپور ضلع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دکشن دیناج پور اور مالدہ اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی وارننگ دی گئی ہے۔ دیگر اضلاع میں شدید بارش کے پیش نظر یلو الرٹ نافذ ہے۔ واضح رہے کہ مسلسل بارش کے سبب دارجلنگ، کالیمپونگ اور مریک کے ہل اسٹیشنوں پر بڑی تعداد میں سیاح پھنس گئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث انہیں متبادل راستوں کا استعمال کرنا پڑ رہا ہے اور سڑکیں صاف ہونے تک ہوٹلوں میں رکنا پڑ رہا ہے۔ خراب موسم کو دیکھتے ہوئے کئی علاقوں میں ہوٹل بکنگ منسوخ ہونے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ