Bengal

شانتی پرساد سنہا کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت

شانتی پرساد سنہا کو ای ڈی کیس میں ہائی کورٹ سے ضمانت

اسکول سروس کمیشن کے سابق مشیر شانتی پرساد سنہا کو کلکتہ ہائی کورٹ نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے کیس میں ضمانت دے دی ہے۔ جمعہ کے روز ہائی کورٹ کے جسٹس جئے سین گپتا کے بنچ نے شانتی پرساد کی ضمانت کی درخواست چند شرائط کے ساتھ منظور کر لی۔ اساتذہ کی بھرتی میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت وہ 2022 سے جیل میں بند تھے۔ عدالت کے اس فیصلے کے بعد وہ تقریباً چار سال بعد جیل سے باہر آئیں گے۔ وواضح رہے کہ 2024 میں شانتی پرساد کو سی بی آئی کے کیس میں سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی تھی، لیکن ای ڈی کا کیس زیر التوائ ہونے کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں ہو سکی تھی۔ کلکتہ ہائی کورٹ میں ای ڈی کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد اب انہیں ضمانت مل گئی ہے، جس سے ان کی جیل سے رہائی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments