Bengal

شاہجہاں کی بیوی نے سندیش کھالی کے رابن منڈل کے خلاف جوابی مقدمہ درج کرایا

شاہجہاں کی بیوی نے سندیش کھالی کے رابن منڈل کے خلاف جوابی مقدمہ درج کرایا

بشیرہاٹ20مارچ: سندیش کھالی کے شاہجہان شیخ کو مبینہ طور پر جیل سے مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ اور سربیریا کا منڈل خاندان اسی خوف کی وجہ سے 'گھر بند' ہے۔ رابن منڈل نے اس سلسلے میں تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ بدھ کو شکایت موصول ہونے اور نزات پولیس اسٹیشن میں تحقیقات شروع کرنے کے بعد، شاہجہان کی اہلیہ تسلیمہ بی بی نے جمعرات کو رابن منڈل کے خلاف جوابی شکایت درج کرائی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ رابن منڈل شاہجہاں سے 25 لاکھ روپئے کے غبن کے معاملے میں ملوث ہے۔ اب اسے شاہ جہاں کے نام پر جھوٹی کہانیاں گھڑنے کا موقع مل رہا ہے۔ سندیش کھالی الزامات اور جوابی الزامات کی زد میں ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments