Bengal

شادی سے واپسی کے دوران نو افراد پرولیا سڑک حادثے میں جاں بحق

شادی سے واپسی کے دوران نو افراد پرولیا سڑک حادثے میں جاں بحق

پرولیا : جھارکھنڈ سے تعلق رکھنے والے نو افراد شادی سے واپس جاتے ہوئے پرولیا میں ایک خوفناک سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ حادثہ پرولیا جمشید پور قومی شاہراہ 18 پر جمعہ کی صبح پیش آیا۔مقامی ذرائع کے مطابق جھارکھنڈ کے نمڈی تھانے کے تلیتر کے چند لوگوں نے پرولیا کے بورا بازار تھانے کے ادابنا علاقے میں شادی کے لیے ایک کار کرایہ پر لی تھی۔ وہ جمعہ کو گھر واپس جا رہے تھے۔ پرولیا کے بلرام پور تھانے کے نامشول علاقے میں قومی شاہراہ پر گزرتے وقت کار حادثے کا شکار ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق بولیرو کار جمشید پور کی طرف جارہی تھی۔ مخالف سمت سے ایک ٹریلر آرہا تھا۔ بلرام پور پولیس اسٹیشن کے تحت نامشول پرائمری اسکول کے قریب دونوں گاڑیاں بے قابو ہوگئیں۔ آمنے سامنے تصادم ہوا۔ حادثہ کی اطلاع پر سب سے پہلے مقامی لوگوں نے امدادی کام شروع کر دیا۔ بولیرو میں ڈرائیور سمیت نو افراد سوار تھے۔ ان سبھی کو شدید زخمی حالت میں مقامی پرائمری ہیلتھ سنٹر لے جایا گیا۔ تاہم ان میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکا۔ ڈاکٹروں نے جانچ کے بعد تمام کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کے بعد جمشید پور-پورلیا قومی شاہراہ 18 پر کافی دیر تک ٹریفک بند رہی۔ بعد ازاں پولیس نے حادثے میں ملوث دونوں گاڑیوں کو سڑک کے کنارے منتقل کردیا۔ اس کے بعد قومی شاہراہ پر ٹریفک دوبارہ شروع ہو گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments