شمالی چوبیس پرگنہ 24دسمبر:شمالی 24 پرگنہ کے علاقے سروپ نگر (تیپل) میں ایک شادی شدہ خاتون کی عصمت دری کے الزام میں 25 سالہ نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے خاتون کو گھر میں اکیلا پا کر اس کی آبرو ریزی کی اور کسی کو بتانے پر اس کے شوہر اور بچے کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ متاثرہ خاتون کے شوہر کی عدم موجودگی میں پڑوسی نوجوان نے گھر میں گھس کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ واقعہ 16 دسمبر کی دوپہر کو پیش آیا جب خاتون گھر میں اکیلی تھی۔ خاتون کا الزام ہے کہ ملزم نے اسے خاموش رہنے کے لیے شوہر اور بچے کے قتل کی دھمکی دی، تاہم شوہر کے گھر لوٹنے پر خاتون نے اسے آپ بیتی سنا دی۔متاثرہ کے شوہر کے مطابق، سات ماہ قبل بھی اسی نوجوان نے اس کی اہلیہ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ اس وقت مقامی لوگوں کی مداخلت پر ملزم کے اہل خانہ نے تحریری طور پر معافی مانگی تھی اور یقین دلایا تھا کہ وہ دوبارہ ایسی حرکت نہیں کرے گا، جس کے بعد وہ علاقہ چھوڑ کر چلا گیا تھا۔ تاہم، کچھ عرصہ قبل وہ گاوں واپس آیا اور دوبارہ اس گھناونی واردات کو انجام دیا۔ خاتون نے اپنے شوہر اور گاوں والوں کی مدد سے سروپ نگر تھانے میں تحریری شکایت درج کروائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بدھ کے روز ملزم کو بشیر ہاٹ سب ڈویڑنل عدالت میں پیش کیا گیا، جبکہ متاثرہ خاتون کا دفعہ 164 کے تحت خفیہ بیان ریکارڈ کرانے کے لیے بھی انہیں عدالت بھیجا گیا ہے۔
Source: PC- anandabazar
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا