Bengal

شادی کے بعد بھی بیٹی میکے میں، 17 دن لاپتہ رہنے کے بعد ہولناک سچائی سامنے آگئی

شادی کے بعد بھی بیٹی میکے میں، 17 دن لاپتہ رہنے کے بعد ہولناک سچائی سامنے آگئی

بانکڑا2جنوری : شادی کر دینے کے بعد بھی پہلی بیوی سے ہونے والی بیٹی اپنے شوہر کے گھر نہیں گئی تھی، بلکہ میکے کے ایک کمرے پر قابض ہو کر رہ رہی تھی۔ آخر کار وہ کمرہ خالی کرانے کے لیے باپ نے اپنی ہی بیٹی کو اینٹوں سے کچل کر قتل کر دیا اور لاش بوری میں بھر کر جنگل کے اندر ایک کنویں میں پھینک دی۔ یہ واقعہ بانکڑا صدر تھانہ کے شیام پور گاوں کا ہے۔ 17 دن تک لاپتہ رہنے کے بعد، حال ہی میں اوندا تھانہ کی پولیس نے دیگشولی کے جنگل سے اس نوجوان خاتون کی لاش برآمد کی۔ واقعے کی تحقیقات کے بعد مقتولہ کے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بانکڑا صدر تھانہ کے شیام پور گاوں کی رہائشی بھوانی مال کی شادی دو سال قبل وِکنا گاوں میں ہوئی تھی۔ لیکن شوہر سے ناچاقی کے باعث وہ شادی کے تین ماہ بعد ہی میکے واپس آگئی تھی۔ تب سے وہ میکے کے دو کمروں میں سے ایک پر قابض ہو کر رہ رہی تھی۔ دوسرے کمرے میں بھوانی کا باپ ایشان مال اپنی دوسری بیوی اور چار بچوں کے ساتھ رہتا تھا۔ 22 سالہ بھوانی قریبی گاوں ہیلنا شوشونیا میں لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے اپنا گزارہ کر رہی تھی۔ ٍ گزشتہ 14 دسمبر کو بھوانی اچانک اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی۔ اس کے غائب ہونے کے تقریباً 13 دن بعد باپ ایشان نے بانکڑا صدر تھانہ میں بیٹی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اسی دوران 31 دسمبر کو مقامی لوگ اوندا کے دیگشولی جنگل میں لکڑیاں جمع کرنے گئے تو انہیں بدبو آئی، جہاں انہوں نے ایک کنویں میں بوری تیرتی ہوئی دیکھی۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کنویں سے بوری نکالی تو اس میں سے بھوانی کی گلی سڑی لاش برآمد ہوئی۔ اوندا تھانہ کی پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کیں تو معلوم ہوا کہ اس گھناونے جرم کا ماسٹر مائنڈ مقتولہ کا باپ ہی ہے۔ بیٹی کے ایک کمرے پر تنہا قابض ہونے کی وجہ سے ایشان کو اپنی دوسری بیوی اور چار بچوں کے ساتھ چھوٹے سے کمرے میں رہنے میں دشواری ہو رہی تھی۔ اس نے بارہا بیٹی سے کمرہ خالی کرنے کو کہا، لیکن جب وہ نہیں مانی تو باپ نے اینٹوں سے کچل کر اسے مار ڈالا اور لاش بوری میں بند کر کے کنویں میں پھینک دی، اور خود بیٹی کے لاپتہ ہونے کی کہانی گھڑ لی۔ سچائی سامنے آنے کے بعد پولیس نے ایشان کو گرفتار کر کے جمعہ کو بانکڑا ضلع عدالت میں پیش کر دیا۔ ایشان نے بیٹی کو اینٹوں سے مارنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتاری کے بعد ایشان نے کہا، "میں نے اینٹ سے مار کر بیٹی کو قتل کیا۔" تاہم اس نے یہ بھی واضح کیا کہ اسے اس کام کے لیے کسی نے نہیں اکسایا تھا۔

Source: PC- tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments