آکرا سنتوش پور کی ایک بستی میں خوفناک آتشزدگی کےکئی جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے بج بج-سیالدہ سیکشن پر ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل طور پر معطل ہے۔ اس واقعہ کی وجہ سے ، بج بج-سیالدہ ٹرین سروس بند ہوگئی۔ہفتہ کی دوپہر تقریباً ۱:۴۰ بجے آکرا سنتوش پور کی 'سولہ بیگھہ' بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک شکل اختیار کر لی اور تقریباً ۵۰ سے ۶۰ جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں۔ پورا علاقہ کالے دھوئیں کی لپیٹ میں آگیا، جس کے بعد مکین اپنی جان بچانے کے لیے گھروں سے باہر نکل آئے۔فائر بریگیڈ کی ۴ گاڑیاں موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کیا۔ علاقہ انتہائی گنجان ہونے کی وجہ سے فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ آگ کی شدت کی وجہ سے ریلوے کی اوور ہیڈ تاریں جل گئی ہیں، جس کے نتیجے میں بج بج-سیالدہ ڈویڑن پر ٹرینوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے۔ مشرقی ریلوے کے سی پی آر او شیو رام ماجی کا کہنا ہے کہ ریلوے کی ٹیمیں تیزی سے کام کر رہی ہیں تاکہ سروس کو جلد از جلد بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ریلوے لائن کے ساتھ قائم بستیاں اکثر ایسے حادثات کا سبب بنتی ہیں، جس سے ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہوتا ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ