پانی ہاٹی سے بی جے پی کی امیدوار اور آر جی کر کی متاثرہ ڈاکٹر (ابھیا) کی والدہ رتنا دیبناتھ نے جمعرات کو بیرک پور کے انتظامی بھون میں اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقع پر ان کی ساڑھی کے کنارے (پالر) پر لکھا پیغام ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا۔ اس سے قبل رتنا دیبناتھ نے اپنی ساڑھی پر 'میرا میرودنڈ (ریڑھ کی ہڈی) بکاو نہیں ہے' لکھ کر مہم چلائی تھی۔ اب نامزدگی کے وقت ان کی ساڑھی پر ’شکتیروپین سنستھتا‘ (طاقت کی شکل میں قیام پذیر) لکھا ہوا تھا، جو ان کے عزم اور ہمت کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کاغذات جمع کروانے کے لیے 9 تاریخ کو ہی کیوں چنا؟ اس کی جذباتی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا، "ایک 9 تاریخ کو ہی میری بیٹی میری گود میں آئی تھی، اور ایک بدنصیب 9 تاریخ کو ہی اسے مجھ سے چھین لیا گیا۔ اس لیے میں نے اسی تاریخ کو چنا ہے۔"
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ