جلپائی گوڑی4مارچ : ہولی کے موقع پر دھوپ گوڑی میں شدید تصادم۔ جلپائی گوڑی کا دھوپ گوڑی علاقہ صبح سویرے ہی تپ اٹھا۔ دھوپ گوڑی میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 12 میں ہولی کے تہوار کو لے کر دو گروپوں کے درمیان بحث شروع ہوگئی۔ الزام ہے کہ یہ بحث اچانک ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ فریقین نے ایک دوسرے پر بانس، لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے حملہ کیا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی دھوپ گوڑی تھانہ کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے تھانہ کے آئی سی اتپل ساہا خود موجود تھے۔ پولیس کی مستعدی سے بالآخر صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، صبح دونوں فریق رنگ کھیل رہے تھے۔ الزام ہے کہ رنگ کھیلنے کے دوران ایک فریق نے دوسرے فریق کے ایک نوجوان کی سہیلی (گرل فرینڈ) پر نازیبا تبصرہ کیا۔ اسی بات پر دونوں گروپوں میں تکرار شروع ہوگئی۔پہلے دونوں جانب سے تلخ کلامی ہوئی، لیکن اچانک بات ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اور پھر ایک دوسرے پر بانس اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ بعد ازاں اطلاع ملنے پر پولیس پہنچی اور مقامی باشندوں نے بھی مداخلت کر کے صورتحال کو سنبھالا۔ اس واقعے میں اب تک کسی کی گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
Source: PC- tv9bangla
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا