اس رپورٹ کے مطابق ہاوڑہ کے علاقے شیب پور میں ایک مقامی ترنمول لیڈر، محمد شمیم عرف برے کے گھر پر پولیس چھاپے کے دوران ایک پرتعیش "پاتال پوری" (زیر زمین محل) کا انکشاف ہوا ہے، جسے دیکھ کر مقامی لوگ اور پولیس حکام دنگ رہ گئے ہیں۔ محمد شمیم کے گھر کے اندر سے خفیہ سرنگیں ملی ہیں جو نیچے کی منزلوں تک جاتی ہیں۔ یہ زیر زمین حصہ کسی لگڑری ہوٹل سے کم نہیں ہے، جہاں قیمتی لکڑی کا فرنیچر، اے سی فریج اور دیگر مہنگی اشیاء موجود ہیں۔ محمد شمیم ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 36 کی سابق کونسلر شمیمہ بانو کے شوہر ہیں اور وہ خود ترنمول کے وارڈ صدر رہ چکے ہیں۔ انتخابی نتائج کے بعد شیب پور میں بی جے پی لیڈر کے گھر پر ہونے والے بم حملے اور فائرنگ کے واقعے میں شمیم کا نام سامنے آیا تھا۔ اس سلسلے میں پولیس جب جمعہ کو انہیں تلاش کرنے ان کے گھر پہنچی تو اس عظیم الشان "حویلی" کا پتہ چلا۔محمد شمیم کے خلاف پہلے بھی کئی مقدمات درج ہیں۔ ان کا نام رام نومی کے جلوس کے دوران ہونے والے تصادم اور این آئی اے کے ایک کیس میں بھی شامل ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس نے ایک "سماج دشمن" کو پناہ دے رکھی تھی۔ فی الحال محمد شمیم مفرور ہیں اور پولیس ان کی تلاش کر رہی ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ