میدنی پور: وزیراعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل بڑا انتخابی وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ریاست میں بی جے پی کی حکومت بنتی ہے تو ہر کسان کے بینک کھاتے میں کسان سمان ندھی کے تحت 9 ہزار روپے براہِ راست جمع کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہاں بی جے پی کا وزیراعلیٰ بنائیں، پھر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مل کر ہر کسان کے کھاتے میں سیدھا پیسہ ڈالیں گے۔‘‘ وزیراعظم مودی نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں کو ان کی پیداوار کی مناسب قیمت نہیں مل رہی اور بازاروں میں دلالی کا نظام حاوی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی جے پی حکومت بننے پر ان دلالوں کو بازاروں سے باہر کر دیا جائے گا تاکہ کسانوں کو براہِ راست فائدہ مل سکے۔ انہوں نے اسے ’’مودی کی گارنٹی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ حکومت کی ترجیح ہوگی۔ وزیراعظم نے ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال میں اس حکومت نے ’’لوٹ مار میں پی ایچ ڈی‘‘ حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ بی جے پی حکومت بننے پر بدعنوان عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور ہر ایک کا حساب لیا جائے گا۔ مودی نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور ریاست میں ’’بلیو ریویلیوشن‘‘ (ماہی پروری میں ترقی) لانے کا بھی وعدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت بنگال کو مچھلی کی پیداوار میں خود کفیل بنائے گی، جیسا کہ دیگر بی جے پی حکومت والی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات 23 اور 29 اپریل کو دو مرحلوں میں ہوں گے جبکہ ووٹوں کی گنتی 4 مئی کو کی جائے گی۔ ممتا بنرجی مسلسل چوتھی بار اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ بی جے پی ریاست میں اپنی حکومت بنانے کے لیے سرگرم ہے۔ وزیر اعظم مودی کے یہ اعلانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بنگال میں انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور سیاسی جماعتیں عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے بڑے وعدے کر رہی ہیں۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ