پرائم منسٹر نریندر مودی نے بانکوڑا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت پر حملہ کیا۔ بنگال انتخابات کے لیے اپنی نویں ریلی میں پی ایم مودی نے ممتا بنرجی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے ترنمول کانگریس کو پارلیمنٹ میں خواتین ریزرویشن بل کو منظورکرنے میں ناکامی کے لیے ٹی ایم سی کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ مودی نے بنگال حکومت کو ’’بے رحم اور خواتین مخالف‘‘ قرار دیا۔ پی ایم مودی نے ایک بار پھر بنگال میں مودی کی چھ گارنٹی کو یاد دلایا۔ انہوں نے اسٹیج سے اعلان کیا کہ بنگال کے لوگ اب تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بنگال کی خواتین 33 فیصد ریزرویشن چاہتی تھیں اور مودی نے اسے یقینی بنایا۔ ہم چاہتے تھے کہ اسے 2029 تک نافذ کیا جائےلیکن ٹی ایم سی کو خدشہ تھا کہ اگر بنگال کی بیٹیاں بڑی تعداد میں ایم ایل اے اور ایم پی بن گئیں تو ان کا مہا جنگل راج ختم ہو جائے گا۔ اسی لیے ٹی ایم سی اور کانگریس نے مل کر سازش کی تاکہ خواتین کو ان کے حقوق حاصل کرنے سے روکا جا سکے۔ پی ایم مودی نے بی جے پی کی شناخت کو خواتین کی حفاظت اور بااختیار بنانے سے جوڑتے ہوئے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ملک کی ہر ریاست میں بہنیں اور بیٹیاں بی جے پی کو سب سے زیادہ آشیرواددیتی ہیں۔ ممتا بنرجی حکومت پر نشانہ سادھتےہوئے انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں ’ماں، مٹی، مانش‘ کا نعرہ لگایا گیا تھا، وہاں بیٹیوں کے ساتھ سب سے زیادہ ظلم ہوا ہے۔ پی ایم کے مطابق، ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں ان کے کردار کو بڑھانے کے لیے بیٹیوں کو سیاست میں لانا ضروری ہے لیکن ٹی ایم سی نے ایک بار پھر بنگال کی بہنوں کو دھوکہ دیا ہے۔ انہوں نے بانکوڑا کے لوگوں کو یقین دلایا کہ بی جے پی کی حکومت بنتے ہی ریاست میں قانون کی حکمرانی قائم ہوگی اور خواتین کی حفاظت کو ترجیح دی جائے گی۔ بانکوڑااور آس پاس کے اضلاع میں خواتین ووٹرز کی ایک اچھی خاصی تعداد ہے، جنہیں روایتی طور پر ممتا بنرجی کا حامی مانا جاتا ہے۔ تاہم، پی ایم مودی 33فیصد ریزرویشن اور پارلیمنٹ میں دھوکہ دہی کا مسئلہ اٹھا کر اس ووٹ بینک پر سیندھ مارنے کی کوشش کی ہے۔ پی ایم مودی نے یہ پیغام دیا ہے کہ بی جے پی خواتین کی حقیقی حامی ہے، جب کہ ٹی ایم سی محض اقتدار برقرار رکھنے کے لیے خواتین کے حقوق سے سمجھوتہ کر رہی ہے۔ مجموعی طور پر، مودی نے بانکوڑا میں قبائلیوں کی حالت زار، وشوکرما یوجنا کے عدم نفاذ، اس کے سنڈیکیٹ راج، آلو کی فصل، اور مقامی ساڑیوں کے حوالے سے ٹی ایم سی پر تنقید کی۔ اس ریلی نے بنگال کے انتخابات کے بیانیے کو بدعنوانی سے آگے خواتین کے وقار اور حقوق کی طرف منتقل کر دیا ہے۔
Source: social media
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ