Bengal

پروٹوکول کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے اپنی رپورٹ جمع دی

پروٹوکول کی خلاف ورزی کے سلسلے میں ریاستی حکومت نے اپنی رپورٹ جمع دی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے حالیہ دورہ، ریاست کے دوران پروٹوکول کی مبینہ خلاف ورزی کے سلسلے میں مغربی بنگال حکومت نے مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ نوبانو (سیکریٹریٹ) کے ذرائع کے مطابق، اس رپورٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی صدر کی تقریب میں کیوں شریک نہیں ہو سکیں۔ اتوار کے روز ریاست کی چیف سکریٹری نندنی چکرورتی نے مرکزی معتمد داخلہ گووند موہن کو صدر کے دورے اور پروٹوکول سے متعلق دستاویزات اور معلومات ارسال کیں۔ پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق، ایک ریاستی افسر نے بتایا کہ واقعے کی مکمل تفصیلات اور متعلقہ دستاویزات وزارت داخلہ کو بھیج دی گئی ہیں۔ رپورٹ میں ہر سطح پر لیے گئے انتظامی فیصلوں کا ریکارڈ موجود ہے اور وزیر اعلیٰ کی عدم موجودگی کی وجہ بھی بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، بین الاقوامی قبائلی اور سنتھال کانفرنس کے مقام کی تبدیلی کی وجوہات سے بھی مرکز کو آگاہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ 7 مارچ کو صدر کے دورے کے بعد جب پروٹوکول کی خلاف ورزی کے الزامات لگے، تو امت شاہ کی وزارت داخلہ نے مغربی بنگال حکومت سے رپورٹ طلب کی تھی۔ صدر دروپدی مرمو نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ قبائلی نمائندوں کو تقریب میں جانے سے روکا گیا اور انہوں نے مقام کی تبدیلی پر بھی سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کی غیر حاضری پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا: "ممتا دی میری چھوٹی بہن ہیں، پتہ نہیں مجھ سے کیا ناراضگی ہے۔ اس کے جواب میں ممتا بنرجی نے کولکتہ کے دھرنا اسٹیج سے واضح کیا کہ انہیں صدر کی موجودگی میں ہونے والی اس مخصوص تقریب کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ انہیں صدر کے دورہ? ریاست کا تو پتہ تھا، لیکن اس تقریب کے منتظمین اور نوعیت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں تھی۔ تاہم، یہ تنازع اس وقت مزید بڑھ گیا جب وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے پوسٹ کی اور ممتا حکومت کی مذمت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ صدر جمہوریہ کی توہین کی گئی ہے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments