Bengal

پرسون بنرجی کے بارے میں متنازع تبصرہ، چانچل تھانے کا شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس

پرسون بنرجی کے بارے میں متنازع تبصرہ، چانچل تھانے کا شوبھندو ادھیکاری کو نوٹس

مالدہ14جنوری : مغربی بنگال اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شبھیندو ادھیکاری کو چانچل تھانے کی پولیس نے نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ نوٹس سابق پولیس افسر اور ترنمول لیڈر پرسون بنرجی کے بارے میں متنازع ریمارکس کے سلسلے میں بھیجا گیا ہے۔ 2 جنوری کو چانچل میں ایک عوامی میٹنگ کے دوران شبھیندو ادھیکاری نے پرسون بنرجی کو بدعنوان کہہ کر نشانہ بنایا تھا۔ اسی تبصرے کے تناظر میں اب چانچل پولیس نے اپوزیشن لیڈر کو نوٹس تھمایا ہے۔ 2 جنوری کو چانچل کے اسٹیج سے شبھیندو ادھیکاری نے کہا تھا: "وہ کھگین دا کو فرضی ووٹوں سے ہرا دیتے۔ گنتی سے ایک دن پہلے یہ پرسون، جو ایک ڈاکو، بدکردار، آوارہ ہے، یاسین کو ساتھ لے کر لوٹ مار کرنے گیا تھا۔ وہ ایک بدعنوان پولیس افسر تھے۔ بالورگھاٹ میں ہر کوئی انہیں بدکردار پرسون کہتا ہے۔ اب وہ لیڈر بن گئے ہیں اور ریاستی حکومت کے عہدے پر بھی فائز ہیں، جہاں انہیں ایک لاکھ بیس ہزار روپے تنخواہ مل رہی ہے۔ وہ چانچل ہریش چندر پور میں ترنمول کے کوآرڈینیٹر بنے ہیں۔ان ریمارکس کے خلاف پرسون بنرجی نے شکایت درج کروائی تھی، جس کی بنیاد پر اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

Source: PC: tv9bangla

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments