پورے مغربی بنگال میں ایس آئی آر کا کام جا ری ہے۔ بی ایل او فارم لے کر بی ایل اے کی مدد سے لوگوںکے گھر گھر جا رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی پارٹیاں اپنے طور پرلوگوںکی مدد کرنے میںلگی ہوئی ہیں۔ترنمول کانگریس کی طرف سے ایک ایک اسمبلی حلقے میں سات سے زائد کیمپ لگائے گئے ہیں۔ وہاں دن رات لوگوںکے فارم بھرے جا رہے ہیں۔ لوگوں کوبتایا جا رہا ہے کہ انہیں کس طرح سے فارم بھرنا ہے۔ 2002کی ووٹر لسٹ بھی انہیں فراہم کی جا رہی ہے۔ اس طرح سے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے 62نمبر وارڈ میں کانگریس کی جانب سے ہیلپ ڈسک لگائے گئے ہیں۔ وارڈ کے کانگریس صدراشفاق احمد کی قیادت میں یہ کیمپ چل رہاہے۔ وہ خود کیمپ میں بیٹھ کر لوگوںکی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بات چیت کے دوران بتایا کہ یہاں صبح دس بجے سے رات کو دس بجے تک لوگوں کے فارم بھرے جا رہے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے پاس 2002کی ووٹر لسٹ میں نام نہیں ہے لیکن ان لوگوں نے ب1995میں ووٹ ڈالا تھا۔ اور ان کے پاس 1995کو ووٹر کارڈ ہے۔ ان کے بارے میں الیکشن کمیشن کو اطلاع دی جائے گی۔ ان کا کیا ہوگا اس کی جانکاری لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔یہاں اس وارڈ میں اشفاق احمد کی قیادت میں کانگریس کے تمام کارکنان لوگوں کی مدد میں لگے ہوئے ہیں۔اشفاق صاحب نے بتایا کہ ان کا یہ کام چار دسمبر تک جاری رہے گا۔
Source: Mashriq News service
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
آئی پی ایل پر 40فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا
دکان کے سامنے سے پاکستانی نوٹ برآمد ہونے سے سنسنی