ترنمول کانگریس کے ایک کونسلر پر پولیس اہلکار کو گھونسا مار کر ناک توڑنے کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے، جس کے بعد کونسلر سمیت تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ واقعہ بدھ کے روز شری رام پور میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 کے ٹن بازار علاقے میں پیش آیا۔ ٹن بازار علاقے میں ایک 'آنگن واڑی' مرکز پر قبضے کو لے کر کشیدگی پیدا ہوئی۔ پولیس اور مرکزی فورسز اس مرکز کا تالا کھولنے گئی تھیں جو کہ بند تھا۔ الزام ہے کہ ترنمول کونسلر راجیش شاہ عرف ککویا نے پولیس کو تالا کھولنے سے روکا۔ اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ شدید تکرار ہوئی۔ بحث کے دوران راجیش شاہ نے مبینہ طور پر ایک اے ایس آئی نطراج کے ناک پر زوردار گھونسا مارا، جس سے ان کی ناک پھٹ گئی اور خون بہنے لگا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجیش شاہ اور ان کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ زخمی پولیس اہلکار کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزمان کو شری رام پور کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب، گرفتار کونسلر راجیش شاہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔ تاہم، پولیس نے سرکاری ڈیوٹی میں مداخلت اور اہلکار پر جسمانی حملے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ریاست میں انتخابی نتائج کے بعد سیاسی گرما گرمی کے بیچ اس واقعے نے انتظامیہ اور سیاسی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
Source: PC-sangbadpratidin
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ