کلکتہ، 30 مارچ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں حکومت بنائے گی اور اس کے بعد وہ دہلی پر قبضہ کرنے یعنی مرکز میں حکومت بنانے کے لیے ایک وسیع قومی مہم کی قیادت کریں گی۔ پیر کو ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بنرجی نے کہا کہ مغربی بنگال میں جیت حاصل کرنے کے بعد ان کی پارٹی پورے ملک کے عوام کو متحد کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ "ایک بار انتخابات ختم ہو جائیں اور ہم بنگال میں جیت جائیں، تو ہم سب کو ایک ساتھ لائیں گے اور پورے ملک کے عوام کے ساتھ مل کر دہلی پر قبضہ کرنے کی سمت میں آگے بڑھیں گے ۔" حکومت بنانے کے اپنے اعتماد کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "جس طرح ہم اپنے آدیواسی امیدواروں کے لیے لڑتے ہیں، اسی طرح ہمیں ہندو امیدواروں کے لیے بھی لڑنا چاہیے ، اور جہاں بھی مسلم امیدوار ہیں، ہمیں ان کا بھی ساتھ دینا چاہیے ، کیونکہ حکومت ہم ہی بنائیں گے ۔" ترنمول کانگریس کی سربراہ نے مرکزی قیادت پر ان کی طاقتیں چھیننے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہاکہ "دہلی کے مالکوں نے میری ساری طاقتیں چھین لی ہیں، لیکن یاد رکھو تم کتنی بھی کوشش کر لو، تمہاری پیاس نہیں بجھے گی۔ ترنمول آ رہی ہے ، ترنمول واپس آئے گی۔ جب تک لوگ ہیں، 'جوڑا پھول' (دو پھول) کا انتخابی نشان قائم رہے گا۔" ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے بنگال مخالف قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ عوام کو لمبی قطاروں میں کھڑا کر کے ان کی بے عزتی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ووٹر بیلٹ باکس کے ذریعے اس کا جواب دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ "بنگال مخالف بی جے پی چاہے کتنی بھی سازشیں کرے ، وہ پھر ناکام ہوگی۔" ثقافتی مسائل پر بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا کہ پارٹی بنگال کی مشہور شخصیات کا احترام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی قیادت والی ایک ریلی کے دوران ایشور چندر ودیاساگر کا مجسمہ توڑ دیا گیا تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی ماتنگنی ہاجرا، بنکم چندر چٹرجی، راجہ رام موہن رائے اور کھودی رام بوس جیسی عظیم شخصیات کی توہین کرتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ "آزادی کی لڑائی کے دوران بی جے پی کہاں تھی؟ اس وقت تو اس کا کوئی وجود ہی نہیں تھا۔"
Source: uni news
میتا نے ممتا بنرجی کی دی ہوئی ساڑھی پہن کر شادی کی
دھند کی وجہ سے موٹر سائیکل اور وین کی آمنے سامنے ٹکر ا گئی!2ہلاک
نندی گرام میں یوم شہدا کے موقع پر شوبھندوادھیکاری راستے میں
ایم پی کھگن مرمو اور شنکر گھوش حملے کی زد میں
ممتا کے آتے ہی فوج نے ترنمول اسٹیج کو کھولنا روک دیا
نیپال کی بدامنی بنگال میں بھی پھیل گئی، لیا گیا بڑا فیصلہ