Bengal

پیل خانہ میں پروموٹر کے قتل کے مرکزی ملزم ہارون خان اور روہت حسین گرفتار

پیل خانہ میں پروموٹر کے قتل کے مرکزی ملزم ہارون خان اور روہت حسین گرفتار

دہلی کے جامع مسجد علاقے سے ہوڑہ کےپیل خانہ میں پروموٹر کے قتل کے مرکزی ملزم ہارون خان اور روہت حسین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہاوڑہ سٹی پولیس کے جاسوسوں نے جمعرات کی صبح انہیں دھر دبوچا۔ پولیس کے مطابق، قتل کی واردات کے بعد دونوں ملزمان کولکتہ سے بہار اور پھر وہاں سے دہلی فرار ہو گئے تھے۔ اب ان ملزمان کو سی آئی ڈی کے حوالے کیا جائے گا، جو اس قتل کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہاوڑہ پولیس (شمال) کے سپرنٹنڈنٹ شیخ حبیب اللہ نے بتایا کہ خفیہ اطلاعات اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا۔ ریلوے اسٹیشنوں پر نصب سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ذرائع سے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی تھی، جس کے نتیجے میں یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ اس کیس میں پولیس پہلے ہی تین افراد— محمد بلال عرف رنکو، محمد وکیل عرف منا، اور دلدار حسین کو گرفتار کر چکی ہے۔ منا کے گھر کے پانی کے ٹینک سے وہ اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا جو ہارون اور روہت نے فرار ہونے سے پہلے وہاں چھپایا تھا۔ مقامی ذرائع اور بی جے پی لیڈر امیش رائے کے مطابق، مقتول پروموٹر صوفیق خان اور مرکزی ملزم ہارون کبھی گہرے دوست تھے، لیکن جیل جانے اور ایک پرانے گولی باری کے واقعے کے بعد ان کے درمیان دشمنی پیدا ہو گئی تھی اور دونوں نے اپنے الگ الگ گینگ بنا لیے تھے۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments