Bengal

پکنک پر گئے ایک شخص کی پراسرار موت

پکنک پر گئے ایک شخص کی پراسرار موت

کولکاتا12جنوری :جنوبی 24 پرگنہ کے سونار پور میں پکنک پر گئے ایک شخص کی پراسرار موت ہو گئی۔ یہ واقعہ سونار پور تھانہ کے تحت گھاسیاڑہ علاقے میں پیش آیا۔ الزام ہے کہ 60 سالہ ضعیف العمر خودی رام منڈل کی موت کے بعد ان کے ساتھی لاش کو سڑک پر پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ مقامی باشندوں کی مستعدی کی وجہ سے یہ معاملہ سامنے آیا۔ پولیس نے پہنچ کر ضعیف شخص کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی خودی رام ٹالی گنج علاقے کے رہائشی تھے اور پیشے سے ڈرائیور تھے۔ عینی شاہد اور مقامی رہائشی بدھ دیو داس نے بتایا کہ کچھ لوگ گاڑی میں آئے اور لاش پھینک کر بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک اور عینی شاہد پربیر گنگوپادھیائے نے بتایا کہ تمام لوگ نشے کی حالت میں تھے۔ اہل علاقہ کو شک ہوا تو انہوں نے ان لوگوں کو روک لیا اور سونار پور تھانے کو اطلاع دی۔ خبر ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ شخص کو نکال کر فوری طور پر اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے کم از کم چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم متوفی کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال تھانے میں کوئی تحریری شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ سونار پور تھانہ پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ مذکورہ شخص کی موت کیسے ہوئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ واضح ہو سکے گی۔

Source: PC- anandabazar

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments