Bengal

گزشتہ اسمبلی چناﺅ میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملی تھیں

گزشتہ اسمبلی چناﺅ میں کس پارٹی کو کتنی سیٹیں ملی تھیں

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات 2026 کے پہلے مرحلے میں 16 اضلاع کی 152 نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے۔ جہاں بی جے پی اور ترنمول کانگریس اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہی ہیں، وہیں 2021 کے انتخابی نتائج ان علاقوں کی سیاسی صورتحال کو سمجھنے کے لیے اہم ہیں۔ کوچ بہار میںبی جے پی نے 7 نشستوں پر جیت حاصل کی تھی، جبکہ ترنمول کانگریس صرف 2 نشستیں جیت سکی تھی۔علی پور دوار میں بی جے پی نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام 5 نشستوں پر قبضہ کیا تھا، ترنمول یہاں کھتہ بھی نہیں کھول سکی تھی۔جلپائی گڑی میں مقابلہ سخت رہا، بی جے پی 4 اور ترنمول 3 نشستوں پر کامیاب ہوئی تھی۔دارجلنگ میں بی جے پی نے تمام 5 نشستیں جیت کر اپنا غلبہ برقرار رکھا تھا۔کلیمپونگ میںبی جے پی یا ترنمول میں سے کوئی بھی کامیاب نہیں ہوا تھا (گورکھا جن مکتی مورچہ کے حامی آزاد امیدوار کامیاب ہوئے تھے)۔شمالی دیناج پور میں ترنمول کانگریس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 نشستیں جیتیں، جبکہ بی جے پی کو صرف 2 نشستیں ملی تھیں۔جنوبی دیناج پورمیںیہاں مقابلہ برابر کا رہا، ترنمول اور بی جے پی دونوں نے 3-3 نشستیں حاصل کی تھیں۔ مالدہ میں ترنمول کانگریس 8 نشستوں پر فاتح رہی، جبکہ بی جے پی نے 4 نشستیں حاصل کیں۔مرشد آبادمیںیہ ضلع ترنمول کانگریس کا مضبوط گڑھ ثابت ہوا، جہاں پارٹی نے 20 نشستیں جیتیں اور بی جے پی صرف 2 نشستوں پر سمٹ گئی۔مشرقی مدنی پور میں یہاں مقابلہ کافی کانٹے کا تھا، ترنمول کانگریس نے 9 نشستوں پر جیت حاصل کی جبکہ بی جے پی 7 نشستیں جیتنے میں کامیاب رہی۔مغربی مدنی پور میںیہاں ترنمول کانگریس کا غلبہ رہا، پارٹی نے 13 نشستوں پر قبضہ کیا، جبکہ بی جے پی کو صرف 2 نشستیں ملیں۔جھاڑگرام میںترنمول کانگریس نے یہاں کلین سویپ کیا اور تمام 4 نشستیں اپنے نام کیں۔پورولیا میںیہاں بی ج? پی کا پلہ بھاری رہا، جس نے 6 نشستیں جیتیں، جبکہ ترنمول کانگریس صرف 3 نشستیں حاصل کر سکی۔بانکڑا میں بی جے پی نے یہاں شاندار کارکردگی دکھائی اور 8 نشستوں پر فتح حاصل کی، جبکہ ترنمول کو صرف 4 نشستیں ملیں۔مغربی بردوان میںترنمول کانگریس نے 6 نشستیں جیتیں اور بی جے پی نے 3 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔بیربھوم میں یہ ضلع مکمل طور پر ترنمول کانگریس کے قبضے میں رہا، جہاں پارٹی نے 10 نشستیں حاصل کیں اور بی جے پی صرف 1 نشست جیت سکی۔ 2021 کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جہاں بیربھوم اور مغربی مدنی پور میں ترنمول انتہائی مضبوط تھی، وہیں بینکڑا اور پورولیا جیسے اضلاع میں بی جے پی نے اپنی جڑیں کافی مضبوط کر لی تھیں۔ 2026 کے ان انتخابات میں یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ کیا بی جے پی ان اضلاع میں اپنی برتری برقرار رکھتی ہے یا ترنمول دوبارہ واپسی کرتی ہے۔

Source: PC-sangbadpratidin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments